رشہ کئی خصوصی اقتصادی زون بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کلیدی کردار ادا کریگا، سرمایہ کاری بورڈ

رشکئی خصوصی اقتصادی زون بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کلیدی کردار ادا کریگا، سرمایہ کاری بورڈ

رشکئی خصوصی اقتصادی زون ملک میں بلاواسطہ بیرونی سرمایہ کاری کو دعو ت دینے کے لئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اسلام آباد کے سرمایہ کاری بورڈ کے ایک ترجمان نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کو پورے علاقے میں وسائل  اور صنعتی پیداوار کے حوالے سے ایک نمایاں اہمیت حاصل ہونے کے علاوہ سی پیک راہداری کے راستے  کے پہلے سنگم پر واقع ہونے، پشاور کے ہوائی اڈے اور ایم ایل ون منصوبے کے قریب ہونے کی وجہ سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زون ایک ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جو بارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی متوقع لاگت کے ساتھ تین مراحل میں تعمیر ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کے لئے رواں ماہ کی 14 تاریخ کو اسلام آباد میں تاریخی معاہدے پر دستخط کئے جس سے زون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بروقت جامع لائحہ عمل فراہم ہو گا۔

ادھر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے صنعت و تجارت کے معاون خصوصی عبدالکریم نے کہا ہے کہ رشہ کئی خصوصی اقتصادی زون معاہدہ ترقی کا سنگ میل ہے جس سے پاکستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ پشاور طور خم موٹروے اور ایم ایل ون کی تعمیر کے بعد یہ زون پاکستان افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کےلئے برآمدات کے مرکز کے طور پر سہولت فراہم کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

اسرائیل غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے، اقوام متحدہ

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے مطالبہ کیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons