پنجاب کے چار شہروں میں نئے نمائشی مراکز قائم کئے جائیں گے: عبدالرزاق داؤد

پنجاب کے چار شہروں میں نئے نمائشی مراکز قائم کئے جائیں گے: عبدالرزاق داؤد

تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے پنجاب کے چار شہروں میں نئے نمائشی مراکز قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایوان صنعت وتجارت گجرات کے دورے میں کیا۔ عبدالرزاق داود نے کہا کہ یہ نمائشی مراکز سیالکوٹ ، گجرات، وزیرآباد اور گوجرانوالہ میں قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے ملک کی مجموعی برآمدات میں ان شہروں کی صنعت کے کردار کا اعتراف کیا اور اسے سراہا۔

وزیراعظم کے مشیر نے اس امر پر زور دیا کہ برآمدات میں پائیدار اضافے کیلئے ہمیں ترقیاتی شعبوں میں اپنی مصنوعات کو متنوع بنانے اور افریقہ اور مشرقی وسطیٰ سمیت نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
عبدالرزاق دائود نے وزارت کی طرف سے خام مال کی قیمتوں میں کمی سمیت مال کی مجموعی لاگت میں کمی جیسے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا تاکہ مصنوعات عالمی طورپرمسابقتی نرخوں پر تیار ہو سکیں اور تیار اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسرائیل غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے، اقوام متحدہ

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے مطالبہ کیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons