پاکستان تمام بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کیلئے پرعزم ہے، امین اسلم

پاکستان تمام بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کیلئے پرعزم ہے، امین اسلم

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی مشیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاہدے پر مونٹریال کے تحت اوزون کیلئے نقصان کا باعث کیمیائی مادوں کی درآمد پچاس فیصد کم کر دی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے اور پوری دنیا میں انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی اور ماہولیاتی انحطاط کے تحفظ اور ماحول دوست سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے یہ ایک اور اہم تاریخی اقدام ہے ۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان نے معاہدہ مونٹریال کی پاسداری کرتے ہوئے اوزون کیلئے نقصان کا باعث ایچ سی ایف سی کی درآمد کو 35 فیصد تک محدود کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کیلئے پرعزم ہے اور خاص طورسے معاہدہ مونٹریال کی پاسداری سمیت تمام عالمی معاہدوں کا ذمہ دار شرکت دار ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا مقصد اور نظریہ پاکستان کو فلاحی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons