حکومت ملک کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے اور اس کیلئے کام کر رہی ہے: وزیر اطلاعات

اطلاعات ونشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے اور اس مقصد کی خاطر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے داخلہ اوراحتساب کیلئے وزیراعظم کے مشیرشہزاداکبرکے ہمراہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے معیشت کی بحالی سمیت بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ برآمدات اورترسیلات زرمیں اضافہ ہورہاہے اوراقتصادی اشاریوں میں بہتری آرہی ہے اورمثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے تعمیرات کے شعبے کیلئے مراعات کااعلان کیاہے اورحکومت اپنی مدت مکمل ہونے تک پچاس لاکھ گھرتعمیرکرنے کاوعدہ پورا کرے گی۔ شبلی فرازنے حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملزموں اور ہارے ہوئے لوگوں کااجتماع ہوگاجوملک میںامن وامان اورافراتفری کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہاہے کہ وہ کسی بھی معاملے پرحزب اختلاف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں لیکن وہ بدعنوانی پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے فنانشل ا یکشن ٹاسک فورس کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے انسداد دہشت گردی اوراینٹی منی لانڈرنگ کے بلوں کی منظوری دی۔

اس موقع پرداخلہ اوراحتساب کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ان ممالک کی نمائندگی کرتی ہے جو یہ دیکھنے کیلئے ایک دوسرے کے قوانین کاجائزہ لیتے ہیں کہ آیا وہ قوانین منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے تقاضوں کوپوراکرتے ہیں یانہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا مقصد اور نظریہ پاکستان کو فلاحی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons