پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی کیٹگریز کا اعلان کر دیا

ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ رپورٹ جاری کردی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ فرسٹ الیون میں حصہ لینے والی 6 ٹیموں کے 102 کھلاڑیوں اور اسٹاف کا مسلسل دوسرا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال اور اسسٹنٹ ہیڈ کوچ وسیم حیدر کو مقررہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر مزید 5 روز سیلف آئسولیشن میں گزارنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ مذکورہ دونوں کوچز اس دوران ہونے والے 2 کو وِڈ 19 ٹیسٹس کی فیس بھی خود ادا کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ کامران اکمل 24 ستمبر کو کیمپ جوائن کریں گے، کامران اکمل کا دوسرا کرونا ٹیسٹ 23 ستمبر کو ہوگا، 6 ٹیمیں آج سے ملتان کے بائیو سیکیورببل میں چلی جائیں گی، بائیو سیکیورببل میں کھلاڑیوں اور اسٹاف کو ملنے جلنے کی آزادی ہوگی۔

پی سی بی رپورٹ کے مطابق اسکواڈز کل سے اپنی ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسرائیل غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے، اقوام متحدہ

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے مطالبہ کیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons