بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے جنوبی ضلع آواران میں پاک فوج کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے، جبکہ دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی میں دہشتگردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل یکم ستمبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے مستونگ کے علاقے قابو مہران میں مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے مبینہ کمانڈر محمد نواز عرف سندھی کو ہلاک کردیا تھا۔

رواں برس 19 مئی کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کے 2 مختلف واقعات میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے اور مذکورہ حملے مچھ اور کیچ میں پیش آئے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسرائیل غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے، اقوام متحدہ

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے مطالبہ کیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons