اقوام متحدہ میں پاکستان کی پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوششیں دگنی کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوششیں دگنی کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ میں پاکستان نے اپنی اس اپیل کا اعادہ کیا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوششیں دگنی کی جائیں جن کا مقصد غربت اور عدم مساوات کا خاتمہ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانا ہے۔

یہ اپیل عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب اور اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے اعلی سطح کے اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کی۔

منیر اکرم نے زور دیا کہ کرونا وائرس کی عالمی وباء پر قابو پانا اولین ترجیح ہے جس نے انسانی مشکلات میں غیرمعمولی اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کے درمیان ڈیجیٹل خلیج کو پر کرنے کیلئے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ خبر پڑھیئے

اسرائیل غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے، اقوام متحدہ

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے مطالبہ کیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons