کووڈ۔19 سے متعلق حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے، برطانوی وزیراعظم

کووڈ۔19 سے متعلق حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک بھر میں نوول کرونا وائرس نمونیاء کی وباء کی دوسری لہر کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے عوام کو سختی سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں حالیہ وباء کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث نئے سال کی آمد پر لندن میں کی جانے والی روایتی آتش بازی کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے تصدیق کی ہے کہ کورنا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لندن اسمبلی کے اراکین نے نئے سال کی آمد پر ہونے والے روایتی آتش بازی کے مظاہرے کو منسوخ کیا ہے، اس سال یہ مظاہرہ کرونا کی وجہ سے نہیں ہو گا۔

میئر نے بتایا کہ جمعے کو ہونے والے سیشن کے دوران اسمبلی نے کرونا کی وجہ سے بجٹ کٹوتیوں کی منظوری دے دی، بجٹ کٹوتی کا مطلب ہے کہ 1999ء سے مسلسل منعقد ہونے والے روایتی آتش بازی کا مظاہرہ بھی رواں سال نہیں ہو گا۔

رواں سال اگست میں آتش بازی کیلئے 1 اعشاریہ 2 ملین پاؤنڈ مختص کیئے گئے تھے تاہم یہ سال 21-2020ء کی 20 اعشاریہ 1 ملین پاؤنڈ مالیت کی بچت مہم میں آ گئے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہنکاک نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ لاک ڈاؤن سے بچنا چاہتے ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو نافذ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

اسرائیل غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے، اقوام متحدہ

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے مطالبہ کیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons