انسداد دہشت گردی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سیمینار کا انعقاد

انسداد دہشت گردی، انسداد انتہا پسندی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے آن لائن سیمینار سترہ ستمبر کو جینیوا میں منعقد ہوا جس کا مقصد انسداد دہشت گردی، انسداد انتہا پسندی کے لئے تجربات کے تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فورم تیار کرنا ہے اور اس ضمن میں تجربات سے انسانی حقوق کے تحفظ پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

جینیوا میں تعینات چین کے وفد کے سفیر چھین شو نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل پیرا ہونا چاہیئے، انسداد دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کی حکمت عملی پرعمل د رآمد کرنا چاہیئے، کثیرالجہتی اور عالمی تعاون کو فروغ دینے، مختلف ممالک، خاص کر ترقی پذیر ممالک کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اور انسانی حقوق کے تحفظ کی صلاحیت کو بلند کرنا چاہیئے۔

سیمینار کے شرکاء نے خیال ظاہر کیا کہ انسداد دہشت گردی تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس پر دوہرا معیار اور سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار سے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons