پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بڑھانے کی منصوبہ بندی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے 30 ستمبر سے سعودی عرب کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد تئیس سے بڑھا کر 51 تک کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

قومی فضائی کمپنی کے ترجمان عبداللہ خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام سمیت مختلف شہروں کے لئے آنے جانے کی اضافی پروازیں شروع کی جائیں گی۔ عبداللہ خان نے کہا کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کو ان کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس کا منفی سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہو گا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا مقصد اور نظریہ پاکستان کو فلاحی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons