امریکہ عالمی برادری کی مخالف سمت میں کھڑا ہے، چینی وزارت خارجہ

امریکہ عالمی برادری کی مخالف سمت میں کھڑا ہے، چینی وزارت خارجہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے نوول کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک جامع قرارداد اکثریت رائے سے منظورکی۔

امریکہ نے اس قرار داد کی ٘مخالفت میں ووٹ دیا۔ قرارداد کے حق میں 169 اور مخالفت میں 2 ووٹ آئے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 14 تاریخ کو اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ قرارداد اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے وسیع اتفاق رائے کو ظاہر کرتی ہے۔ قرار داد کے مطابق انسانیت کو مشترکہ دشمن ، وائرس کا سامنا ہے جس کا مقابلہ صرف اتحاد اور تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ امریکہ عالمی برادری کی انصاف کی آواز کا سامنا کرے گا ، افواہوں کا راستہ ترک کرے گا ، بہتان تراشی بند کرے گا ، ذمہ داری کی منتقلی کی روش ختم کرے گا ، اور خودغرضانہ سلوک کا خاتمہ کرے گا ، یکطرفہ پابندیوں کو روکے گا جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے ، اور اس وبا کے خلاف بین الاقوامی برادری کے اتحاد کا حامی بنے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا مقصد اور نظریہ پاکستان کو فلاحی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons