امریکہ سلامتی کونسل میں سیاسی وائرس پھیلا رہا ہے، چینی مندوب

اقوام متحدہ میں متعین چین کے نائب مندوب گنگ شوانگ نے نو تاریخ کو سلامتی کونسل میں کووڈ-19 سے متعلق ویڈیو اجلاس میں امریکہ کی جانب سے چین پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات اور سیاسی طور پر بدنام کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کی۔

اسی دن امریکی نمائندے نے اپنے خطاب میں وبا سے نمٹنے کیلئے چین کے اقدامات پر تنقید کی۔ گنگ شوانگ نے کہا کہ امریکی نمائندے کے بیان کا مقصد سیاسی وائرس پھیلانا ہے جو اپنے ملک کے اندر سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے دیا گیا ہے۔

گنگ شوانگ نے کہا کہ امریکہ دنیا میں جدید ترین طبی سہولیات کے حامل ملک کی حیثیت سے دنیا میں کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ امریکی حکومت کو اپنی نا کامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی بجائے امریکی عوام کے جان و مال کے تحفظ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا مقصد اور نظریہ پاکستان کو فلاحی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons