چین کی عوامی پولیس قومی سلامتی کی اہم انتظامیہ ہے، چینی صدر

چھبیس اگست کو چینی عوامی پولیس کے پرچم کی تقریبِ حوالگی، بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی چن پھنگ نے یہ پرچم چینی عوامی پولیس کے حوالے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ چینی عوامی پولیس، قومی سلامتی کی ایک اہم انتظامیہ اور فوجداری انصاف فورس ہے۔ اس کا بنیادی کام قومی سلامتی اور معاشرتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا، شہریوں کی حفاظت، شخصی آزادی اور قانونی و عوامی املاک کی حفاظت کرنا، غیر قانونی سرگرمیوں و جرائم کو روکنا اور مجرموں کو سزا دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے عہد میں چینی عوامی پولیس کو پارٹی کے ساتھ وفاداری، عوام کی خدمت اور غیر جانبدارانہ قانون کو نافذ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کے لئے فوائد کے حصول، خوشی اور سلامتی کے احساس کو بڑھانے کے لئے دل و جان سے محنت کریں تاکہ اپنے مشن اور فرائض کو مکمل تندہی سے ادا کیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا مقصد اور نظریہ پاکستان کو فلاحی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons