پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کےلئے بدھ کو یوم استحصال منائے گی

پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کےلئے بدھ کو یوم استحصال منائے گی

قوم بدھ کویوم استحصال منائے گی جو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی بھارتی اقدام کاایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل کنٹرول لائن کا دورہ کریں گے جہاں وہ کشمیری عوام کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں اُنکے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان بدھ کو آزاد جموں وکشمیرکی قانون سازاسمبلی سے خطاب کریں گے اور بھارتی قابض فورسز کے چنگل سے آزادی کےلئے کشمیری عوام کی جدوجہد کو اجاگر کریںگے۔

صدرڈاکٹرعارف علوی بھی اس روزایک ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ تمام وزرائے اعلیٰ اپنی متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں خطاب میں مقبوضہ وادی کے عوام پربھارتی مظالم کی مذمت کرینگے۔

مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے ملک بھرمیں صبح ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons