مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، بھارتی سیاستدان چدم برم

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، بھارتی سیاستدان چدم برم

بھارتی سیاستدان اور سابق وزیر پی چدم برم نے بی جے پی کی جانب سے جموں وکشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے آج شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ مودی حکومت نے ریاست کو توڑنے اور پچھہتر لاکھ افراد اور ان کی تحریک آزادی کو دبانے کی کوششیں کیں مگر وہ پانچ اگست2019 ء کے اقدام کے نتیجے میں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام ہوگئی ہے۔

پی چدمبرم نے کہا کہ تمام اہم بنیادی حقوق مکمل طور پر معطل ہیں جبکہ تحریک آزادی کو روکنے کے لئے وسیع پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں روزانہ کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے لئے تمام قانونی کمیشنوں کو مجروح کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا نئی میڈیا پالیسی اس بات کا واضح اعتراف ہے کہ آزاد میڈیا کے لئے جموں و کشمیر میں کوئی جگہ نہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons