یوم استحصال کے لئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا نیا نغمہ جاری

یوم استحصال کے لئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا خصوصی نغمہ جاری

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یوم استحصال پر نیا نغمہ جاری کردیا ہے جس میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر میں شورش اور کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کیاگیا ہے۔

واضح رہے پانچ اگست2020 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی آئین کے آرٹیکل370 کی منسوخی، لاک ڈاون اورکرفیو کے نفاذ کو ایک سال مکمل ہوجائے گا۔

قوم بدھ کویوم استحصال منائے گی جو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی بھارتی اقدام کاایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کل کنٹرول لائن کادورہ کریں گے جہاں وہ کشمیری عوام کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں اُنکے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان بدھ کوآزادجموں وکشمیرکی قانون سازاسمبلی سے خطاب کریں گے اور بھارتی قابض فورسزکے چنگل سے آزادی کےلئے کشمیری عوام کی جدوجہدکواجاگرکریںگے۔

صدرڈاکٹرعارف علوی بھی اس روزایک ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ تمام وزرائے اعلیٰ اپنی متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں خطاب میں مقبوضہ وادی کے عوام پربھارتی مظالم کی مذمت کرینگے۔

مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے ملک بھرمیں صبح ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons