شہر قائد کے مسائل حل کرنے کیلئے طویل المیعاد کوششوں کی ضرورت ہے، این ڈی ایم اے

شہر قائد کے مسائل حل کرنے کیلئے طویل المیعاد کوششوں کی ضرورت ہے، این ڈی ایم اے

ہنگامی امدادی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے طویل المیعاد کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اتوارکے روز اسلام آباد میں ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہماری اولین ترجیح سابقہ نقصان اور آئندہ بارشوں کے سلسلے کے دوران نقصانات کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

ادارے کے چیئرمین نے کہا کہ اس مہینے بارشوں کے تین سلسلے آنے کا امکان ہے اور ہنگامی امدادی ادارے نے صوبائی حکومت کے تعاون سے اس سلسلے میں کام کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو شہر کے اہم علاقوں میں موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے فرائض سونپ دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons