چین کا پہلا مریخ تحقیقاتی مشن: پہلے مشن کی مدار درستی میں کامیابی

چین کا پہلا مریخ تحقیقاتی مشن: پہلے مشن کی مدار درستی میں کامیابی

چین کی قومی اسپیس انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ دو اگست کی صبح ملک کے پہلے مریخ مشن تیان وین۔ون کی مدار درستی میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

مریخ مشن نے صبح سات بجے مدار درستی مرحلے کو مکمل کیا جبکہ اس کے 3000N انجن نے بھی بیس سیکنڈ تک کام کیا۔

اس مرحلے کی تکمیل تک چین کے پہلے مریخ مشن کو خلا میں 230 گھنٹے ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران تیس لاکھ کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا گیا ہے۔ اسی طرح مدار میں انجن کی کارکردگی کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چین کی جانب سے تیئیس جولائی کو اپنا پہلا مریخ مشن کامیابی سے لانچ کیا گیا تھا جبکہ ستائیس تاریخ کو بارہ لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے زمین اور چاند کی تصاویر بھی بھیجی گئی تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

سنکیانگ: زندگی سے پیار کرنے والی لڑکی گلزار

سنکیانگ: زندگی سے پیار کرنے والی لڑکی گلزار

سنکیانگ کی ایک لڑکی گلزار اپنے والدین کے ساتھ خوشی و خرم رہتی ہے ۔ان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons