ہمیں ہانگ کانگ کے روشن مستقبل پر اعتماد ہے، چینی وزارت خارجہ

ہانگ کانگ: قانون ساز کونسل انتخابات کے التواء پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی حمایت حاصل

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے اکتیس جولائی کو یہ فیصلہ کیا کہ وبائی صورتحال کے پیش نظر قانون ساز کونسل کے انتخابات ایک سال تک کے لیے ملتوی کیے جائیں گے۔ہانگ کانگ میں مختلف حلقوں کی جانب سے اس فیصلے کی حمایت میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسے ایک ذمہ دارانہ قدم قرار دیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ گورنمنٹ سٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ وبائی صورتحال کے تناظر میں صحت عامہ کو ترجیح دی جائے ،قانون ساز کونسل کے انتخابات ایک وسیع اجتماعی سرگرمی ہوتی ہے جس کے انعقاد سے وائرس کی منتقلی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

پولیس کونسل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مطابق ہانگ کانگ میں وبائی صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔ اس مشکل صورتحال میں صحت عامہ اولین ترجیح ہے ۔بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وبائی صورتحال پر جلد قابو پاتے ہوئے ہانگ کانگ میں ماضی کی طرح خوشحالی اور استحکام بحال ہو سکے گا۔ ہانگ کانگ لاء ایکسچینج فاونڈیشن نے فیصلے کو آئینی، قانونی ، معقول اور لازمی قرار دیتے ہوئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons