اعلیٰ چینی رہنماء کی صحت عامہ کو نظر انداز کرنے والے رجعت پسند حلقوں کی مخالفت

اعلیٰ چینی رہنماء کی صحت عامہ کو نظر انداز کرنے والے رجعت پسند حلقوں کی مخالفت

ہانگ کانگ میں سنگین وبائی صورتحال کے تناظر میں اکتیس جولائی کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ساتویں قانون ساز کونسل کا انتخاب ایک سال کے لئے ملتوی کیا جائے گا۔

یکم اگست کو چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیرمین لیانگ زین اینگ نے کہا کہ رجعت پسند حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر تنقید بلاجواز ہے ۔ یہ ایک مسخ شدہ نظریہ ہے جو صحت عامہ کو نظر انداز کرتے ہوئے محض سیاسی مفادات کے تابع ہے ۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہانگ کانگ کو وبا کی تیسری لہر کا سامنا ہے ، مسلسل 10 روز سے یومیہ 100 سے زائد مصدقہ کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ وبا کے ماخذ سے متعلق معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اسی باعث تمام اجتماعی سرگرمیاں ملتوی یا منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ موجودہ صورتحال میں آئندہ ماہ انتخابی سرگرمیوں کو بھی معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons