چین کے دفاعی اتاشی کا آئی ایس پی آر کا دورہ، پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

چین کے دفاعی اتاشی کا آئی ایس پی آر کا دورہ، پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

چین نے خطے کا امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 93ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین ونگ نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے دورے کے دوران کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان عسکری روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوول کرونا وائرس نمونیاء کی وباء کی روک تھام اور تدارک کے لئے پاکستان کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ چنگ نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین خطے کی ترقی و خوشحالی اور امن واستحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔ اس موقع پر بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے مابین دو طرفہ تعلقات پاکستان چین اسٹریٹیجک تعلقات کا اہم حصہ ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons