پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کے دوران کہاکہ قربانی کے جذبے کو ایک فوجی سے ذیادہ کوئی نہیں جانتا۔ انہوں نے کہاکہ خطے اورپاکستان کو غیرمستحکم کرنے سے متعلق دشمن کی چالوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کادن جوانوں کے ساتھ گزارا اور اُن کی آپریشنل تیاریوں، عزم اور حوصلے کو سراہا۔

ابری فوج کے سربراہ نے کہاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کا ہمیشہ ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں جو تمام تر مشکلات کے باجوہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بہادری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک اور خطے کو غیرمستحکم کرنے کے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔

بعد میں بری فوج کے سربراہ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور امراض قلب کے علاج کے قومی ادارے کا دورہ بھی کیا اور امراض قلب کی تحقیق کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس کا سنگ بنیاد رکھا جس میں امراض قلب اور ان کے علاج کے بارے میں تحقیق کی جائے گی۔

بری فوج کے سربراہ نے آرمی میڈیکل کور کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی قومی سطح پر اعلی معیاری طبی دیکھ بھال کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے خصوصاً کرونا وائرس کی وباء کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملے کے صف اول کے مجاہدوں کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons