ارمچی: وبائی صورتحال کے دوران زرعی مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

ارمچی: وبائی صورتحال کے دوران زرعی مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

ارمچی میں زرعی اور دیہی بیورو کے ڈائریکٹر لی شیانگ رین نے 31 جولائی کو کہا کہ وبائی صورتحال کے دوران ارمچی شہر میں زرعی مصنوعات کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ کیا جارہا ہے، تاکہ شہر کے آس پاس رہنے والے کسان کووڈ-۱۹ کے منفی اثرات سے کم سے کم متاثر ہو سکیں۔

لی شیانگ رین نے کہا کہ ارمچی شہر میں زرعی مصنوعات کی پیداوار، فروخت، خریداری، اسٹوریج اور پروسیسنگ سے متعلق جامع تحقیق کی گئی ہے، پیداوار اور فروخت کی صورتحال کا جامع تجزیہ کیا گیا ہے، اور علاقے میں زرعی مصنوعات کی مارکیٹ سپلائی اور فروخت کو مربوط کرنے کے لئے خصوصی اہلکاروں کو منظم کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ارمچی شہر نے ٹریفک مینجمنٹ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور اضلاع (کاؤنٹی) کے مابین مربوط رابطہ سازی کو بھی مضبوط کیا ہے، زرعی مصنوعات کی نقل و حمل سے وابستہ گاڑیوں کے لئے گرین چینلز کھولے گئے ہیں، مارکیٹ میں سپلائی چینلز کے آسان بہاؤ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons