صدارتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، امریکی ریپبلکن پارٹی

صدارتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، امریکی ریپبلکن پارٹی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز صدارتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق دیئے گئے بیان کو ریپبلکن جماعت کے بیشتر اراکین نے مسترد کر دیا ہے۔

اراکین کا کہنا تھا کہ صرف امریکی کانگریس کو صدارتی انتخابات کے بارے میں وقت اور طریقہ کار منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہے جبکہ اس ضمن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوول کرونا وائرس نمونیا کی وباء کے باعث صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

اُدھر امریکہ کو نوول کرونا وائرس نمونیا کی وبا کے باعث دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے- غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موجودہ صورتحال میں کروڑوں امریکی بے روزگار ہو گئے ہیں، جبکہ رواں سال کی دوسری سہہ ماہی کے دوران ملکی جی ڈی پی کو 32.9 فیصد تک نقصان پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons