ٹرمپ کی کورونا کے باعث صدارتی انتخابات میں تاخیر کی تجویز

ٹرمپ کی کورونا کے باعث صدارتی انتخابات میں تاخیر کی تجویز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وباء کے خوف کی وجہ سے رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات موخر کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں انتخابات کو اس وقت تک مؤخر کرنے کی تجویز دی جب تک عوام مناسب اور محفوظ طریقے سے ووٹ نہ ڈال سکیں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈاک کے ذریعے بڑے پیمانے پر ووٹ ڈالنا تاریخ کے سب سے غلط اور فراڈ انتخابات ہونگے اور یہ امریکہ کیلئے بڑی شرمندگی ہو گی۔
صرف کانگریس ہی انتخابات کی تاریخ تبدیل کر سکتی ہے جو قانون کے مطابق رواں سال 3 نومبر کو ہونے ہیں۔ ایوان زیریں میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت ہے اس لئے یہ ممکن نظر نہیں آتا۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons