اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے ساتویں کھلاڑی بن گئے

اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے ساتویں کھلاڑی بن گئے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 5 سو وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں بولر بن گئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اب بھی سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کے پاس ہے۔مرلی دھرن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 800 وکٹیں لی تھیں ۔دوسرے نمبر پر آسٹریلین اسپنر شین وارن ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 708 ہے۔بھارتی اسپنر انیل کمبلے 619 وکٹیں لے کر تیسرے، جیمز اینڈرسن 589 وکٹیں لے کر چوتھے، آسٹریلیا کے گلین میک گرا 563 وکٹیں لے کر پانچویں اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش 519 وکٹیں لے کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons