مانسہرہ تھاہ کوٹ موٹروے کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا، عاصم سلیم باجوہ

مانسہرہ تھاہ کوٹ موٹروے کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا، عاصم سلیم باجوہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 180 کلو میٹر طویل مانسہرہ تھا کوٹ موٹروے کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ موٹروے کو ٹریفک کے لئے جلد کھول دیا جائے گا۔ مانسہرہ تھاکوٹ ہزارہ موٹروے کا حصہ ہے جو 180 کلو میٹر تک موٹروے تک رسائی دیتی ہے اور حسن ابدال کے قریب برہان انٹر چینج کو خیبرپختونخوا صوبے میں ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ، شنکیاری، بٹہ گرام اور تھاکوٹ سے ملاتی ہے۔ برہان، مانسہرہ سیکشن کو پہلے ہی ٹریفک کے لئے کھولا جا چکا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons