بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت جنوبی بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ گوادر اور دیگر منصوبوں سے بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں. ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے اجلاس میں بلوچستان کے حوالے اہم فیصلے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں آمد و رفت کے مختلف منصوبے، آبی وسائل کے بہتر استعمال، زراعت، توانائی اور بارڈر مارکیٹوں کے قیام اور گوادر پورٹ سے مکمل طور پر استفادہ کرنے کیلئے مختلف منصوبے زیر غور آئے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کو یقینی بنانا اور سماجی واقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons