سی پیک: گوادر بندرگاہ سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی، وزیراعظم

سی پیک: گوادر بندرگاہ سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان یقینی بنانے کے علاوہ صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں قومی ترقیاتی کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے لوگوں کے احساس محرومی سے بخوبی آگاہ ہے اور اسے دور کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

عمران خان نے افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں بلوچستان کو فنڈز فراہم کئے گئے تاہم ان کے منصفانہ استعمال کو نظرانداز کیا گیا اور صوبے کا بڑا حصہ پسماندہ رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کی ترقی کا منصوبہ نہ صرف بلوچستان کیلئے اہم ہے بلکہ اس سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

انہوں نے سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ گوادر منصوبے سے حقیقی طور پر فائدہ اٹھا سکیں.

اس مقصد کیلئے وزیراعظم نے مشیر خزانہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی مواصلات کے نظام، زراعت اور بجلی کی پیداوار سمیت مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لے گی۔

اجلاس میں صوبے کے معدنی وسائل سے استفادہ کرنے کیلئے بلوچستان منرل Exploration کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور بری فوج کے سربراہ جنرل جاوید باجوہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons