بھارت نے جموں وکشمیر کو کھلی جیل میں بدل دیا: وزیراعظم

گوادر بندرگاہ اپنی تذویراتی اہمیت کے باعث ترقی وخوشحالی کی ضامن بن جائیگی، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ اپنی تذویراتی اہمیت کے باعث ترقی وخوشحالی کی ضامن بن جائیگی۔

اسلام آباد میں سمندری امور کی وزارت کے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے گوادر کی بندرگاہ سے متعلق منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سمندری امور کے وزیر سیدعلی حیدر زیدی نے اجلاس کو وزارت کی گزشتہ بائیس ماہ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے وزارت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بین الوزارتی روابط یقینی بنانے اور تمام فریقوں سے باقاعدگی سے مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ وزارت کے تحت جاری اور مستقبل کے منصوبوں کوفوری پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

عمران خان نے وزارت کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو ترجیح دی جائے جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور علاقائی ترقی حاصل ہو۔ سمندر سے وابستہ معیشت کے بارے میں مجوزہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سمندری امور کے وزیر نے کہا کہ ترقی کے مواقع ہونے کے باوجود ماضی میں اس شعبے کو نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سمندرسے وابستہ معیشت کی ترقی کے لئے لائحہ عمل تشکیل دے رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons