متعدد اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

متعدد اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت متعدد اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں سی پیک کے حوالے سے بذریعہ ویڈیو لنک منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ فیصل آباد میں اقتصادی زون کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں رشکئی کے اقتصادی زون کیلئے معاہدہ پر جلد ہی دستخط کرلئے جائیں گے، جبکہ سندھ کے علاقے دھابیجی کے اقتصادی زون کیلئے رواں ہفتے کے دوران ٹینڈرز جاری کردیئے جائیں گے۔

مذکورہ سیمینار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ چنگ نے بھی شرکت کی اور سی پیک کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons