ایران، چین کے ساتھ 25 سالہ معاہدے پر مذاکرات کررہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران، چین کے ساتھ 25 سالہ معاہدے پر مذاکرات کررہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران، چین کے ساتھ 25 سالہ معاہدے پر مذاکرات کررہا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں بتایا کہ شرائط کا اعلان معاہدہ طے ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب معاہدہ ہو جائے گا تو قوم کو آگاہ کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کے بحران نے ایران کے معاشی مسائل میں اضافہ کردیا ہے جو 2018ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری اور دوبارہ پابندیاں نافذ کرنے کے بعد بدتر ہوگئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons