اداکارہ بشریٰ انصاری کس پر بھڑک اٹھیں؟ اپنی ٹویئٹ ڈیلیٹ کیوں کی؟

اداکارہ بشریٰ انصاری کس پر بھڑک اٹھیں؟ اپنی ٹویئٹ ڈیلیٹ کیوں کی؟

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر ایک وی لاگر پر بھڑک اٹھیں۔

لبنی فریاد نامی وی لاگر نے ایک وی لاگ میں بشری انصاری کے ڈرامے ’زیبائش‘ میں اداکاروں کی اداکاری کا مذاق اڑایا جس پر بشری انصاری سیخ پا ہوگئیں۔

ڈرامہ سیریل ’زیبائش‘ بشری انصاری کی تحریر کردہ کہانی ہے جس میں ان سمیت ان کی بھانجی زارا نور، داماد اسد صدیقی اور ان کی بہن اسما عباسی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اس ڈرامے میں والد کے انتقال کے سین میں زارا عباسی نے ایسی چیخیں ماری جس پر سوشل میڈیا پر بے حد مذاق اڑایا گیا اور بہت سی میمز بنیں۔ یہ سین وائرل ہونے کے بعد لبنی فریاد نے ایک وی لاگ میں زارا عباسی کے چیخیں مارنے والے انداز کی نقل اتاری اور حال میں چلنے والے پاکستانی ڈراموں پر تنقید بھی کی۔

لبنی کے اس عمل پر بشری انصاری سیخ پا ہوگئیں اور کمنٹ میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چند نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے۔ انہوں نے ٹویئٹ میں لکھا کہ “ہمارے ڈراموں پر کتنا برا وقت آگیا ہے، معمولی سوچ کے حامل لوگ فنکاروں کی سخت محنت اور تخلیقی کام کے بارے میں فضول باتیں کرنے لگے ہیں۔ اس شعبے کے لیے ان کا معیار کیا ہے؟ میں سمجھ نہیں سکی، آخر لوگ ایسے پینڈو انداز کے شو کیوں دیکھتے ہیں، لوگوں کی عزت اچھالنا گناہ ہے’۔

بشری انصاری نے مزید لکھا کہ ‘یہ ایک گھٹیا کمنٹری ہے، اگر آپ کو کوئی ڈرامہ پسند نہیں تو اسے مت دیکھیں، کسی کی سخت محنت پر گٹر جیسی بات مت کریں، درحقیقت جب لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا تو وہ ان سے حسد کرنے لگتے ہیں جو کچھ کر رہے ہوتے ہیں، جہالت ان کے چہروں پر واضح ہے، اللہ عقل دے اور باعزت روزی نصیب کرے، لوگوں کے مستقبل کو تباہ کرکے آمدنی کمانا حرام ہے، یہ ہماری زندگیوں کے کورونا ہیں، اللہ ان کا خاتمہ کرے گا، انشاء اللہ’

اس بات کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین نے بشریٰ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ یہاں تک کے بشریٰ کو اپنی ٹویئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons