فلم "مولان" کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

فلم ”مولان“ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

چینی جنگجو خاتون کی زندگی پر مبنی ایکشن سے بھرپور فلم ”مولان“ کی ریلیز ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی۔

ایکشن فلم ‘مولان’ کو سب سے پہلے رواں سال مارچ میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن عالمی وبا کے پیشِ نظر فلم کو آئندہ ماہ یعنی 24 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا۔

مگر اب والٹ ڈزنی نے ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم ’مولان‘  کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا ہے۔ جس کے بعد اس کی ریلیز کی تاریخ 21 اگست کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں تمام تر سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر Volkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons