پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارت ملوث ہے، معید یوسف

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارت ملوث ہے، معید یوسف

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کو یقین دلا رہا ہے کہ بھارت پاکستان میں تخریبی کارروائیوں اور ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پرحملے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موثر سفارتکاری کے باعث بین الاقوامی برادری بھارت کے مذموم عزائم پر تنقید کر رہی ہے۔ ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیری عوام پرظلم وستم ڈھا رہاہے اور خونریزی کر رہا ہے اور اس نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال اگست میں آرٹیکل تین سوستر منسوخ کر کے ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons