امریکی حکام کی جانب سے وباء لوٹنے کے بارے میں سخت انتباہ جاری

امریکی حکام کی جانب سے وباء لوٹنے کے بارے میں سخت انتباہ جاری

مختلف ریاستوں میں پابندیوں کو یکے بعد دیگرے اٹھانے اور پیداوار اور کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے بعد، کووڈ-19 کی وباء میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال کے تناظر میں کئی امریکی سرکاری عہدیداروں نے شدید انتباہ جاری کیا ہے۔

blank

اٹھائیس تاریخ کو امریکی سکریٹری برائے صحت اور انسانی خدمات الیکس آزا نے متنبہ کیا کہ اس وباء کو قابو کرنے کیلئے امریکہ کے پاس مواقع تیزی سے کم ہو رہے ہیں، ہمیں لازمی طور پر کارروائی کرنی چاہیئے، ہر ایک کو ذمہ دارانہ اقدام اٹھانے چاہیئں، اور ہمیں معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ایسے ماحول میں جہاں معاشرتی فاصلہ برقرار نہیں رکھا جاسکتا، ہمیں ماسک پہننے کی ضرورت ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں وبائی صورت حال شدید ہے۔

blank

نیو یارک اسٹیٹ کے گورنر کومو نے کہا کہ اگر ان ریاستوں میں نئے تصدیق کیسز بڑھتے چلے جاتے ہیں تو ہمیں ایک خوفناک قومی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنا معیشت کی مدد کرنا ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، جب بھی وبائیں بڑھتی ہیں، اسٹاک مارکیٹ گرتی ہے۔ اگر ان ریاستوں میں کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو یہ وباء پورے ملک میں پھیل جائے گی۔ یہ ایک وائرس ہے، جو سیاست کا جواب نہیں دیتا ہے۔ آپ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے ذریعے اسے ختم نہیں کرسکتے ہیں، آپ کو اس سے مثبت طور پر نمٹنا پڑتا ہے، اور ہم نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons