معروف گیم کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

معروف گیم کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی کمپنی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پب جی گیم اور دیگر 53 ایپس کی مدد سے آئی فون صارفین کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق موبائل اور سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے آئی فون صارفین کی حساس معلومات کی جاسوسی کے حوالے سے تحقیق کی۔

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لپ سنکنگ کے ذریعے ٹک ٹاک اور پب جی سمیت 53 ایپس آئی فون صارفین کی جاسوسی کرنے میں مصروف ہیں۔ مذکورہ ایپس کی مدد سے صارفین کے کلپ بورڈ کی حساس معلومات کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہےکہ صارفین کی حساس معلومات میں فون کا پاسورڈ، کرپٹو کرنسی، والٹ ایڈریس، اکاؤنٹ ری سیٹ لنکس، آئی کلاؤڈ اور ذاتی پیغامات پر نظر رکھنا شامل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons