فیس بک کی نئی پالیسی کے ذریعے نفرت انگیزی کے پھیلاؤ کو روکا جائے گا، مارک زکر برگ

فیس بک کی نئی پالیسی کے ذریعے نفرت انگیزی کے پھیلاؤ کو روکا جائے گا، مارک زکر برگ

سماجی رابطوں کے مقبول سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ وہ فیس بک کی پالیسی کو تبدیل کریں گے تاکہ اشہارات کے ذریعے نفرت انگیزی کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت فیس بک ان تمام اشتہاروں پر پابندی عائد کرے گا جو کسی خاص نسل، قومیت، ذات پات، صنف، جنسی رجحان یا کسی کی جسمانی حفاظت یا صحت کیلئے خطرہ ہیں۔ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ میں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہوں کہ فیس بک ایسی جگہ بنی رہے جہاں لوگ اپنی آواز کو اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے استعمال کرسکیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons