سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے اقدامات جاری ہیں، مشیر خزانہ

سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے اقدامات جاری ہیں، مشیر خزانہ

خزانے اور ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد میں مزید تیزی لانے کیلئے متعدد ادارہ جاتی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات چین کے سفیر یاؤجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ڈاکٹرحفیظ شیخ نے کہا کہ اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کے عوام اور حکومتوں کی عظیم دوستی اور مضبوط تعاون کا نقطہ عروج ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کی مشترکہ منزل اور مقاصد کا حصول اور مزید درخشاں مستقبل کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔
چین کے سفیر نے کہا کہ چین کے عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چین ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا جس سے معیشت مزید مستحکم ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons