پاکستان کو اس وقت داخلی اور خارجی محاذوں پر مختلف مسائل کا سامنا ہے: وزیر خارجہ

سی پیک کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیئے پرعزم ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اموات میں اضافے کا سبب بننے والی کووڈ۔19 کی وبا نے دنیا کو ہلا دیا ہے۔

بیجنگ میں ایک پٹی ایک شاہراہ اور کووڈ 19 کے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نوول کرونا وائرس نمونیا کے باعث معاشی سست روی، دیوالیہ پن،مالی پریشانیوں ،بے روزگاری سمیت عالمی معاشی سپلائی لائن کو بھی شدید نقصان پہنچاہے۔ انہوں نے حالیہ وباء کے معاشی اور معاشرتی خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کے لئے یہ ایک موقع ہے کہ وہ ا س مہلک وبا کے خلاف جدوجہد میں یکجہتی ،اتحاد اور تعاون کا مظاہرہ کرے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نوول کرونا وائرس نمونیا کی وبا کی روک تھام کے لیئے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مدد کر رہا ہے جو چین کا قابل ستائش عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نوول کروناوائرس نمونیا کی وبا کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے جبکہ ملک کے موجودہ صحت عامہ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیئے ہرممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظرمیں لوگوں کی زندگیوں اور ان کے ذریعہ معاش کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں 8 ارب روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک ایک پٹی ایک شاہراہ کے اقدام کاانتہائی اہم منصوبہ ہے، جبکہ پاکستان نوول کرونا وائرس کے باوجود سی پیک کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک پٹی ایک شاہراہ کا اقدام کوووڈ۔19 کی وبا کے بعد علاقائی معاشی شرح نمو میں اضافہ کے لئے ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیئے یکجہتی اورکثیرالجہتی تعاون کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons