ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 154،760 ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 154،760 ہو گئی

 ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید پانچ ہزارآٹھ سو انتالیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چون ہزار سات سوساٹھ ہو گئی ہے۔

پنجاب میں 58 ہزار 239، سندھ میں57 ہزار 868، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار107، بلوچستان میں 8 ہزار437، اسلام آباد میں 9 ہزار242، گلگت بلتستان میں ایک ہزار ایک سو چونسٹھ اور آزاد کشمیر میں 703 مریض ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 136 اموات کے بعد وائرس سے متاثرہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد دوہزار 975 ہو گئی ہے اس دوران کورونا وائرس کے اٹھائیس ہزار ایک سوسترہ ٹیسٹ کئے گئے۔

 اب تک اس وباء سے متاثرہ 58 ہزار437 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons