پی ٹی وی کے پہلے میزبان معروف صداکار طارق عزیز کوچ کرگئے

پی ٹی وی کے پہلے میزبان معروف صداکار طارق عزیز کوچ کرگئے

معروف اداکار ، صداکار ، شاعر  اور میزبان طارق عزیز سے انتقال کر گئے۔

طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا ، آپ پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے اینکر بھی تھے اور آپ نے نومبر 1964 میں لاہور سے پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیا تھا۔

1975 میں شروع ہونے والے انعامی پروگرام “نیلام گھر” سے طارق عزیز کو بے پناہ شہرت نصیب ہوئی۔ آپ نے سیاست کے میدان میں بھی طبع آزمائی کی اور 1997 سے 1999 تک سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔ طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

معروف ادیب و سیاست دان طارق عزیز کو حکومت پاکستان نے 1992 میں حسنِ کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons