چین کی جانب سے طبی امدادی سامان کی چھٹی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

نوول کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے چین کی جانب سے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی وباء کے تدارک کیلئے چین کی جانب سے فراہم کردہ طبی امدادی سامان کی چھٹی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ چنگ نے کہا چین قریبی دوست اور شراکت دار ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کوششوں سے پاکستانی عوام کے مسائل جلد ختم ہوجائیں گے اور پاکستان بالآخر کرونا وائرس کی اس وبائی صورتحال سے باہر نکل آئے گا، تاکہ یہاں روزمرہ کی سرگرمیاں بحال ہوسکیں اور ملک ایک بار پھر اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے۔

اس موقع پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے طبی امدادی سامان کی فراہمی پر چینی حکومت، عوام اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ چنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں کو ضرورت کے مطابق تشخیصی کٹس اور دیگر متعلقہ سامان کی فراہمی جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل چین سے 13 جون کو پاکستان پہنچنے والی طبی سامان کی کھیپ میں ڈیڑھ لاکھ حفاظتی لباس، تقریباً ڈیڑھ لاکھ KN-95 ماسک شامل تھے، جبکہ آج چین کی جانب سے 15 لاکھ ماسک اور ڈیڑھ لاکھ پی پی ای فراہم کئے گئے ہیں، جس پر پاکستانی حکومت اور عوام چین کے بیحد شکرگزار ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت میں وبا کی سنگین صورتحال اور امریکی بے حسی

بھارت میں وبا کی سنگین صورتحال اور امریکی بے حسی

ایک جانب بھارت میں سنگین وبائی صورتحال کے باعث یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ …

چین کی جانب سے طبی امدادی سامان کی چھٹی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons