فلمی تاریخ کا سنہرا باب بند، مقبول اداکارہ صبیحہ خانم انتقال کر گئیں

فلمی تاریخ کا سنہرا باب بند، مقبول اداکارہ صبیحہ خانم انتقال کر گئیں

پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام اور مقبول اداکارہ صبیحہ خانم  امریکہ میں انتقال کر گئیں۔

صبیحہ خانم  نے دو دہائیوں تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا، پہلی پاکستانی گولڈن جوبلی فلم بھی صبیحہ خانم کے حصے میں آئی، ان کی عمر 85 برس تھی، صبیحہ خانم کو بہترین اداکاری پر تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا یا۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی پہلی سپر اسٹار صبیحہ خانم کا اصل نام مختار  بیگم تھا، وہ 1935 میں پیدا ہوئیں، صبیحہ خانم نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز 1950 میں فلم ‘بیلی’ سے کیا، 1954 میں فلم گمنام سے ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے، پھر 1956 میں انہوں نے فلم ‘دُلا بھٹی’ میں نوراں کا کردار ادا کیا جو شائقین فلم کے دلوں پر نقش ہو گیا۔

اس کے بعد متعدد کامیاب فلموں نے انہیں پاکستان کی کامیاب ترین ہیروئن بنا دیا، ان میں فلم ‘وعدہ’، ‘حاتم’ اور ‘شیخ چلی’ شامل تھیں۔

اداکارہ صبیحہ خانم نے سب سے زیادہ فلمیں سنتوش کمار کے ساتھ کیں اور انہی سے ان کی شادی بھی ہوئی، یہ  ایک عرصے سے امریکا میں مقیم تھیں جہاں ہفتے کی صبح وہ انتقال کر گئیں اور  پاکستان کی فلمی تاریخ کا سنہرا باب بند ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق صبیحہ خانم بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons