نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی مزید اڑھائی سو وینٹی لیٹرز کےاجراء کی منظوری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی مزید اڑھائی سو وینٹی لیٹرز کےاجراء کی منظوری

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ہنگامی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامی ادارے کے ذریعے مزید اڑھائی سو وینٹی لیٹرز کے اجراء کی منظوری دی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے لئے 72 وینٹی لیٹرز، سندھ اور خیبرپختونخوا کے لئے 52، 52 بلوچستان کے لئے 20 ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے 10، 10 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لئے 24 وینٹی لیٹرز جاری کئے گئے ہیں۔ اضافی وینٹی لیٹرز کی فراہمی کا مقصد آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت سمیت صوبوں کی استعداد میں اضافے کی ضروریات پوری کرنا ہے۔

دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 32 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے قومی صحت کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹوں میں 75 فیصد بیڈز دستیاب ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا مقصد اور نظریہ پاکستان کو فلاحی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons