حقائق سے ثابت ہے کہ چین نے وبا کے بارے میں کچھ نہیں چھپایا

حقائق سے ثابت ہے کہ چین نے وبا کے بارے میں کچھ نہیں چھپایا

دو جون کو چینی صدر شی جن پھنگ کی صدارت میں منعقد ہونے والے ایک سمپوزیم کے دوران چین کی اکیڈمی آف انجینئرنگ کے رکن اور متعدی امراض کے ماہر چونگ نان شان نے اپنی تقریر میں کہا کہ حقائق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین نے وبا کے بارے میں کچھ نہیں چھپایا ۔

وبا پھوٹنے کے بعد چوراسی سالہ پروفیسر چونگ نان شان علاج معالجے اور انسداد وبا کے اعلیٰ سطحی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ کی حیثیت سے وو ہان شہر پہنچے۔ انہوں نے وبا کے انسانوں کے درمیان پھیلاؤ سے آگاہ کیا۔ چونگ نان شان نے کہا کہ چینی حکومت نے وو ہان کو لاک ڈاؤن کیا اور دوسرے علاقوں میں بڑے پیمانے پر انسدادی سرگرمی کا اہتمام کیا جو حقائق سے درست ثابت ہوا ہے۔ چونگ نان شان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صحیح جائزے اور فیصلہ کن پالیسی کے باعث اب چین میں وبا کے انسداد و کنٹرول میں اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ کووڈ-۱۹ سے متاثر ہونے والوں اور ہلاک ہونے والوں کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔ لیکن کچھ امریکی سیاستدانوں اور میڈیا نے چین پر الزام لگایا ہے کہ “چین نے جان بوجھ کر وبائی صورتحال کو چھپایا ہے”۔ اس پر چونگ نان شان نے کہا کہ چین نے وبا سے متعلق معلومات کا تبادلہ بر وقت صاف شفاف انداز میں جاری رکھا۔

چند دن پہلے وو ہان میں تمام شہریوں پر نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً ایک کروڑ شہریوں میں کوئی مصدقہ کیس شامل نہیں ہے اور صرف تین سو افراد بغیر علامات کے متاثرین ہیں۔ اس حقیقت سے یہ مزید ثابت ہوا ہے کہ چین میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں اور ہلاک ہونے والوں کی شرح نہایت ہی کم ہے۔

چونگ نان شان نے مزید کہا کہ وبا میں چین کے سائنسی و طبی اراکین نے علاج و معالجےمیں بھرپور حصہ لیتے ہوئے عالمی برادری کے ساتھ اپنے تجربات کا بروقت تبادلہ کیا۔ دس مئی تک عالمی شہرت یافتہ جرائدمیں کووڈ-۱۹ کے انسداد و کنٹرول سے متعلق شائع ہونے والے دو ہزار ایک سو پچاس مضامین میں چین کے چھ سو پچاس مضامین شامل ہیں۔ چونگ نان شان نے کہا کہ ہم نے اپنے تجربات بروقت جمع کیے ہیں اور زیادہ سے زیادہ ممالک چینی تجربات کو قبول کر رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons