کے الیکٹرک کی جانب سے موسم گرما کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافے کا امکان ہے، ترجمان

کے الیکٹرک کی جانب سے موسم گرما کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافے کا امکان ہے، ترجمان

کے الیکٹرک نے شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی مطلوبہ مقدار میسر نہیں ہے، جس سے بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ صورتحال کے باعث کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons