ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چار ہزار 131 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 80 ہزار 463 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں اب تک انتیس ہزار چار سو نواسی، سندھ میں 31 ہزار 86، خیبرپختونخوا میں دس ہزار 897، بلوچستان میں چار ہزار 740، اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 779 اور آزاد کشمیر میں 284 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وائرس سے متاثرہ 28 ہزار 923 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 67 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 688 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس کی عالمی وباء سے دنیا بھر میں اب تک تین لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد چونسٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد اموات کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد برطانیہ میں انتالیس ہزار تین سو انہتر اور اٹلی میں 33 ہزار پانچ سو تیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
کرونا وائرس سے اب تک انتیس لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons