چینی وزیر اعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا اجلاس

چینی وزیر اعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا اجلاس

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی زیر صدارت انتیس مئی کو ریاستی کونسل کے اجلاس میں حکومتی ورک رپورٹ میں پیش کردہ پینتالیس شعبہ جات سے متعلق اکیاون اہم منصوبوں کو ریاستی کونسل کے متعلقہ محکموں میں تقسیم کیا گیا تاکہ ان منصوبوں پر عملی کام کا آغاز ہو سکے اور رواں سال معاشی و سماجی ترقیاتی اہداف کی تکمیل کی جا سکے۔

اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ مختلف سطح کی حکومتوں کو پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کر کے وبائی صورتحال کے خاتمے اور معاشی و سماجی ترقی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیئے نیز معاشی و سماجی ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کرنے چاہئیں۔

اجلاس میں اصلاحات اور کھلے پن پر بھی زور دیا گیا تاکہ منڈی کی قوت حیات اور سماجی تخلیق کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔ تجارتی ماحول کی بہتری بھی متعلقہ اداروں کے فرائض میں شامل ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی کونسل کا دفتر برائے جامع امور مختلف منصوبوں میں پیش رفت کی نگرانی کرے گا تاکہ عوام ان منصوبوں سے عملی طور پر مستفید ہو سکیں۔

اجلاس میں عالمی وبائی صورتحال اور عالمی معیشت کی پیچیدہ اور سنگین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ آنےوالے مشکلات سے نمٹنے کے لیے پالیسیوں میں بہتری کی جائے گی اور نئے اقدامات اختیار کیے جائیں گے تاکہ رواں سال کے معاشی و سماجی ترقیاتی اہداف کو مکمل کیا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons