عوام کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے صحت عامہ کا مضبوط نظام قائم کیا جائے، چینی صدر

شہریوں کے قانونی حقوق کا تحفظ کرنا چاہیئے، چینی صدر

شہریوں کے قانونی حقوق کا تحفظ کرنا چاہیئے، چینی صدر

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے انتیس مئی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے زیر اہتمام اجتماعی مطالعے میں اس بات پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مختلف سطح کی کمیٹِیوں اور سرکاری اداروں کو سول کوڈ کی دفعات کو دھیان میں رکھنا چاہیے اور لوگوں کے جان و مال کے حقوق اور شہریوں کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے-

انہوں نے کہا کہ سول کوڈ کے نفاذ کا معیار اور اس کے اثرات پارٹی اور حکومت کے مختلف سطح کے اداروں کی کارکردگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ کوئی بھی شہریوں ، قانونی افراد اور دیگر تنظیموں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں اور بلاجواز ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا ہے ۔ اس کے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

شی چن پھنگ نے مزید کہا کہ عدالتی اداروں کو جائیداد کے حقوق کے تحفظ ، شخصی حقوق ، حقوقِ املاکِ دانش اور ماحولیاتی تحفظ سمیت کلیدی شعبوں سے متعلق سول مقدمات کی سماعت اور نگرانی کو فروغ دینا چاہیے اور معاشرے میں پائے جانے والے خدشات کا بروقت جواب دینا چاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

چینی وزیراعظم کا اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے پر زور

چینی وزیراعظم کا اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے پر زور

چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے اقتصادی بنیادی اصولوں کو مستحکم رکھنے کے لئے اصلاحات …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons